لاہور:(کورٹ رپورٹر)مریم نواز، عطا تارڑ، خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں خارج کردی گئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلے سناتے ہوئے قرار دیا درخواستیں قابل سماعت نہیں ،درخواست گزارالیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہادرخواست گزار الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 8 اور 9 کے تحت الیکشن کمیشن سے رجوع کریں،الیکشن کمیشن آرٹیکل 218 کے تحت فیصلہ کرے، درخواست گزارکی موجودگی یاعدم موجودگی میں نتائج مرتب ہونے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں مزید کہاالیکشن کمیشن کافیصلہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہوناچاہیے۔
مریم نواز، عطا تارڑ، خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں خارج
















