سادہ اکثریت ملی تو وزیر اعظم نواز، ورنہ فیصلہ مشاورت سے ہوگا: شہباز شریف

لاہور: (رپورٹنگ ٹیم) سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے سادہ اکثریت ملی تو وزیراعظم نوازشریف ہوں گے ورنہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا،ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کونسی جماعت حکومت بنائے گی فیصلہ عوام کریں گے،دھماکوں کا مقصد ہے ووٹرز کو ڈرانا ہے،3 سال پہلے کیے گئے فیصلوں سے دہشتگردوں کو موقع ملا، غریب عوام آئی ایم ایف کی شرائط میں جکڑے ہوئے ہےں، معیشت کےلئے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔

صدر ن لیگ نے کہافرض ہے قوم کی ایک ایک پائی بچائی جائے جس کو بھی موقع ملا وہ نقصان کرنے والے اداروں کی نجکاری کرے، معاشی مسائل کو جڑ سے پکڑنا ہوگا،سادہ اکثریت ملتی ہے تو وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے، قوم پکار پکار کر کہہ رہی ہے ہمارے لیے مل بیٹھیں،بچوں ،بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔