امریکہ کی مدد سے اونرواکو غزہ سے نکالنے کا اسرائیلی منصوبہ تیار
واشنگٹن (مشرق نیوز) امن کیلئے خدمات کے باعث نوبل انعام کیلئے نامزدگی پانے والے ادارے اونرواکو برداشت کرنا اسرائیل کیلئے مشکل ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور اس کے اتحادی ملکوں کی طرف سے اونرواکی مخالفت کے سبب غزہ میں رواں ماہ کے بعد انسانی بنیادوں پر جاری خدمت جاری نہ رکھ سکنے کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے۔ کہ اسرائیل کے تقریبا تمام بڑے اتحادی ملکوں نے اونرواکے فنڈز روک رکھے ہیں۔اسرائیل کی اونروا کے خلاف جاری منصوبہ بندی کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس کو غزہ میں فلسطینیوں کیلئے خدمات انجام دینے کی وجہ سے اسرائیل اسے غزہ سے مکمل طور پر نکال کر اس کی جگہ اقوام متحدہ ہی کے دوسرے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کو کردار سونپنا چاہتا ہے۔اونرواکی جگہ عالمی پروگرام برائے خوراک کو لانے کیلئے اسرائیل منصوبے اور کوششیں کا انکشاف خبری ادارے وائی نیٹ کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

















