سیالکوٹ: ( بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع وسینئر رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہاہے عوام نے اپنا فیصلہ دےدیا،انتخابی مہم رسمی کارروائی ہے۔
سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاعوام نے اپنا مائنڈ بنالیا بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو الیکشن کے دن اپنا مائنڈ بناتے ہیں، انتخابی مہم صرف رسمی کارروائی ہے ،نوجوانوں کو ایف اے، بی اے نہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔
لیگی رہنما نے کہااقتدار میں آکر ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک پر منتقل کر دیں گے ،اربوں ڈالرز بچیں گے،مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت کی ضرورت ہے، صنعتکار بتائیں کس چیز کی ضرورت ہے خرچہ حکومت کرے گی۔
عوام نے اپنا فیصلہ دےدیا،انتخابی مہم رسمی کارروائی ہے،خواجہ آصف


















