کرک:(مشرق نیوز)کرک میں پی ٹی آئی کارکنوں کاپولیس پر حملہ،تصادم،7افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر ایکشن لیا تو کارکنوں نے تصادم شروع کردیا،مشتعل کارکنوں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے ،پولیس کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ،شیلنگ کرنا پڑی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے،،ڈی ایس پی تخت نصرتی نے کہا منتظمین نے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے پتھراو کے باعث پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
کرک،پی ٹی آئی کارکنوں کاپولیس پر حملہ،تصادم،7زخمی
















