SIFCنے سٹریٹجک کنالز ویژن 2030، ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دےدی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی نے سٹریٹجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دےدی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا 9واںاجلاس نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہوا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وفاقی وزرا، صوبائی وزرائے اعلیٰ و متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی، مختلف وزارتوں نے سرمایہ کاری، جاری منصوبوں، پالیسی اقدامات ،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ایپکس کمیٹی نے منصوبوں و پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار ،متعین شدہ اہداف کے حصول میں حکومتی مثبت کردار کو سراہا،کمیٹی نے معاشی بہتری کے اقدامات وکامیابی کو خوش آئند ،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں اقدامات کوسراہا، افرادی قوت کی ترقی، مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے اقدامات کی بھی تعریف کی گئی،کمیٹی نے دوست ممالک کےساتھ اقتصادی تعلقات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا،سٹریٹجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دےدی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا پاک فوج معاشی استحکام و عوام کی سماجی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا سہولت کونسل، وزارتوں، اداروں و تمام متعلقہ فریقین کے تعاون پر مشکور ہیں،آئندہ منتخب حکومت ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے، نئی حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے معاشی اقدامات کی رفتار سے فائدہ اٹھائے۔