اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہاہے ملک میں انسانی حقوق کی گھناو¿نی صورتحال ہے،سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونےوالا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان نے کہامرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، وکیل صفائی پر بندوقیں تانی جارہی ہیں، ملک میں نا انصافی و زیادتی ہو رہی ہے،انسانی حقوق کی گھناونی صورتحال ہے،اعلیٰ عدلیہ از خود نوٹس لے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہایاسمین راشد کا بڑا واضح کیس ہے ، ضعیف العمر و بیمار خاتون حوصلے کےساتھ اپنی جماعت ،اصولوں اور انسانی حق کےساتھ کھڑی ہیں ۔
عمران پر ہونےوالا ظلم کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، حامد خان
















