اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ کےخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دےدیاگیا، ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
ایف آئی اے کے مطابق علیمہ خان کےخلاف انکوائری کا حکم دھمکیوں، انتشارو خوف و ہراس پھیلانے پرکیا گیا،نوٹس میں ہدایت کی گئی ہفتے کی صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرمیں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں،عدم پیشی کی صورت میں خیال کیا جائے گاآپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔
علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم،ایف آئی اے طلبی
















