پی ایچ اے سیاسی جماعتوں کی مفت غیرقانونی تشہیری مہم روکنے میں ناکام

لاہور(قمر عباس نقوی )پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ سیاسی جماعتوں کی مفت غیر قانونی تشہیری مہم کو روکنے میں ناکام، شہر بھر میں اہم شاہراﺅں سمیت گرین بیلٹس اور پارکس کے اطراف بینرز اور اسٹیمرز و فلیکسز آویزاں ،انتظامیہ کارروائی کرنے کی بجائے پر اسرار خاموش اتھارٹی کو یومیہ لاکھوں روپے ٹیکسز کی مد میں مالی نقصان ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے لاہور انتظامیہ کی جانب سے شہر کی مختلف شاہراﺅں پر کسی قسم کی تشہیری مہم چلانے کی خاطر ایس او پیز بنا رکھے ہیں جس پر عملدرآمد کروانے کی خاطر اتھارٹی میں شعبہ مارکیٹنگ قائم کر رکھا ہے جس میں ڈائریکٹوریٹ مارکیٹنگ 1اور ڈائریکٹوریٹ مارکیٹنگ 2کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کر رکھی ہیں جس میں مختلف اقسام کے ہولڈنگ اسٹیمرز بینرز الیکٹرک بورڈ و بینرز شامل ہیں جن کی فیس یومیہ کی بنیاد پر شاہراہ کی نوعیت کے مطابق وصولی کی جارہی ہے جس سے اتھارٹی کو مالی فائدہ حاصل ہو رہا ہے اس مد میں خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کرنے کے بعد جرمانہ کیا جاتا ہے ملک میں عام انتخابات کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں اس حوالے سے شہر بھر کی گلی کوچوں سمیت تما م چھوٹی بڑی شاہراﺅں اور گرین بیلٹس و پارکس کی بیرونی دیواروں پر تشہیری مہم کے سلسلہ میں بینرز ،ہولڈنگ ،اسٹیمرز وغیرہ آویزاں کر رکھے ہیں جو کہ گزشتہ کئی روز سے سلسلہ جاری ہے اس خلاف ورزی پر شعبہ مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹس انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی جس سے اتھارٹی کو یومیہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا مالی خسارہ پہنچ رہا ہے اس کے علاوہ شعبہ مارکیٹنگ انتظامیہ سیاسی جماعتوں کی فری تشہیری مہم کو روکنے میں مکمل طور پر بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ایک اور دو کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بڑے بینرز جن پر شہر میں پابندی عائد کر رکھی ہے اس کو بھی روکا نہیں جا رہا اور نہ ہی فری تشہیری مہم کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشنر پنجاب کو کارروائی کرنے کی خاطر کوئی تحریری درخواست تک نہیں دی گئی اتھارٹی کے شعبہ مارکیٹنگ کی جانب سے فیلڈ میں کام کرنے والے سٹاف کی جانب سے سیاسی تشہیری مہم اجازت اور فیسز کی ادائیگی کے بغیر نصب مختلف نوعیت کے ہولڈنگ ،فلیکسز،اسٹیمرز کو اتارنے کی خاطر کوئی نقل و حرکت دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ تما م شاہراﺅں سمیت پی ایچ اے کے فداترز اور پارکس کے اطراف میں بھی ہونے والی غیر قانونی مفت سیاسی تشہیری کو روکنے میں کوئی عملی اقدامات کئے گئے ہیں سیاسی جماعتوں کو مفت غیر قانونی تشہیری کی اجازت دے رکھی ہے اور خاموش گار اور سہولت کاری کی جا رہی ہے ترجمان پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس پر تمام سیاسی جماعتوں سے فیس کی وصولی کی خاطر ان کو نوٹس دیے جائیں گے اور فیس کی وصولی کی جا ئےگی۔