مینجمنٹ کے دوستانہ روئیے کی وجہ سے لڑکے اچھا پرفارم کررہے ہیں: عبید شاہ

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے کہا ہے کہ مینجمنٹ کے دوستانہ رویےکی وجہ سے لڑکےاچھا پرفارم کررہے ہیں۔عبید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی کنڈیشن مختلف تھیں، وکٹیں حاصل کرنے سے سپورٹ ملی۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کے لیے اچھی بولنگ کرنے کی خوشی ہے، ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کے ساتھ فرینڈلی ماحول بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن بھی اچھا بنا ہوا ہے، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔عبید شاہ نے کہا کہ جیت سے ایونٹ کا آغاز کیا ہے، کوشش کریں گے فنش بھی اچھا کریں۔