الیکشن کمیشن کااجلاس طلب، پولنگ سٹیشن کے اندر فون لےجانے پر پابندی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی،بلوچستان میںامن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے جمعرات کو اہم اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ،دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹری ،آئی جی صاحبان و دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی،الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیئے۔

مراسلے کے مطابق پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ کے دوران اپنے موبائل فون بند رکھے گا،پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین پولنگ سٹیشنز میں مرد عملہ کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔