ڈی آئی خان،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پیپلز پارٹی کے سوا باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندہ،معاشی بحران سے نجات مشن، عوام کی آمدنی میں اضافہ کر کے دکھاوں گا،انتخابی مقابلے میں کوئی اور نہیں رہا، خان صاحب موجودہ انتخابات سے باہر ،مولانا عوام سے ووٹ مانگنے بھی نہیں آئے تو وہ بھی آو¿ٹ ہیں، مقابلہ صرف شیر اور تیر کا ہوگا،8فروری ملکی مستقبل کے فیصلے کادن ہے،جیت تیر کی ہوگی، مہنگائی، بیروزگاری ،غربت بڑھ رہی ہے، پیپلزپارٹی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عوام کی مشکلات کا احساس رائیونڈ والوں سمیت کسی کو نہیں،عوام کا جذبہ دیکھ کر نظر آرہا ہے تیروں کی بارش ہوگی،روایتی سیاست دانوں میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں،صرف پیپلزپارٹی غریب عوام کی نمائندگی کرتی ہے، دیگرجماعتیں اقتدارمیں آکر اشرافیہ کو فائدہ پہنچاتی ہیں، قائد عوام نے غریب آدمی کی مدد کرنا سیکھایا۔
چیئرمین پی پی نے کہاحکومت میں آکر تمام کچی آبادیوں کو ریگولائز ، ملک بھر میں 30لاکھ گھر بناﺅں گا، ڈیرہ اسماعیل خان کی خواتین کےلئے یونیورسٹی بنے گی، عوامی معاشی معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے گا،عوام 8فروری کو سوچ سمجھ کر تیر پر ٹھپہ لگائیں،کیا آپ چاہتے ہو وہی شخص چوتھی بار وزیراعظم بن جائے؟ کیا آپ چاہتے ہیں ملک میں کرپشن ہوتی رہے، برسر اقتدار آکر نفرت و تقسیم کی سیاست ختم کروں گا۔
قبل ازیں انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ن لیگ کےساتھ ملکر چلنا اب ناممکن ہوگیا ، میرے والد کو سب سے زیادہ عرصہ جیل میں میاں صاحب نے ہی ڈالا، والد کی زبان کاٹی گئی،سیاستدانوں نے موجودہ الیکشن کو سنجیدگی سے نہیں لیا، الیکشن کے دوران سیاسی ماحول پہلے جیسا نہیں، بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کے علاوہ سیاست نہیں کر سکتے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا اگر میاں صاحب پاکستان واپس آکر صوبوں کا دورہ کرتے تو پیغام جاتا لوگ ساتھ موجود ہیں، پتہ نہیں میاں صاحب کو بند رکھنے کافیصلہ کیوں کیا گیا؟،غلط تصور دیا گیا سیاستدان کو صرف لڑنا چاہیے ساتھ ملکر کام نہیں کرنا چاہیے، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے کہہ رہا ہوں رولز آف گیم طے کرنا چاہیے، الیکٹورل ،جمہوری اصلاحات ضروری ہیں، نہیں چاہتا جن چیزوں سے ماضی میں گزرے، پی ٹی آئے والے ان چیزوں سے گزریں۔
بلاول بھٹو نے کہاعمران خان غیر جمہوری قوتوں کے ذریعے حکومت میں لائے گئے، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی، نوجوانوں کو ایک دوسرے کےخلاف سخت راستہ اپنانے کی تربیت دی،ن لیگ کا مقصد صرف میاں صاحب کو چوتھی مرتبہ اقتدار میں لانا ہے، شہباز شریف کو جماعت کے اندر ہی سے سبوتاژ کیا گیا، میرے لیے ذاتی طور پر بہت مشکل ہو گا ن لیگ کےساتھ آگے چل کر کام کرنا،کراچی سے لےکر بونیر تک کئی نوجوانوں کو ٹکٹ دئیے، کوشش ہے نوجوانوں کو سیاست میں جگہ دی جائے۔
ن لیگ کےساتھ ملکر چلنا اب ناممکن،8فروری کو تیر کی بارش ہوگی،بلاول بھٹو
















