ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں،آصف زرداری

کہوٹہ:(مشرق نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے پیپلز پارٹی کو پتہ ہے ملک کو برے حالات سے کیسے نکالنا ہے،پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا تھا آگے بھی نکالیں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بڑی ترقیاتی سکیموں کااعلان کرتے ہوئے کہاکہوٹہ میں ہسپتال، سڑکیں، میڈیکل کالج، یونیورسٹی بنانے کےساتھ گیس کی سہولت بھی دیں گے،ملک برے حالات میں ہے، برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا ۔

سابق صدر نے کہامیں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے،اسلام آباد کو نہیں پتہ کہوٹہ کہاں ہے، عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ کے مسائل حل کریں گے، پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے اور بدلیں گے،ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔