ایران کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے:امریکہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) وائٹ ہاﺅس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اردن میں ہونے والے حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعہ کا جواب دینے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے پہلے کہا تھا کہ وہ اس حملے کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔