اسلام آباد (مشرق نیوز) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
سردار عتیق کی قیادت میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ (ن) کا سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔
عام انتخابات، مسلم کانفرنس کا مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان

















