اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(نمائندگان،خبر نگار)وزیراعظم کابراہ راست انتخاب،اسمبلی مدت4 سال،ایک قوم یکساں قانون،چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان،پی ٹی آئی نے انتخابی منشور پیش کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہامنشور نیا پاکستان و تبدیلی کا نظام ہے،حکومت میں آئے تو آئین میں ترامیم لائیں گے،وزیر اعظم براہ راست عوامی رائے سے منتخب ہوگا،چند ایم این ایز کے ووٹ سے نہیں بنے گا،اسمبلی مدت 4،سینیٹرکی 5سال کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہااقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حق کیلئے کریمنل پروسیجر تبدیل کریں گے،منشور کا مقصد کرپشن کی داستانوں کو کم کرنا ہے ،کرپشن سے پاک پاکستان کی طرف جائیں گے،سول و کریمنل پی ایل ڈی قوانین بہت مشکل ہیں ، مجرم قانون سے نہ بچے اور بےگناہ کو سزا نہ ملے، سلوگن ” ایک قوم یکساںقانون“، سب ہوں گے برابر ، سینٹ میں بھی ریفارمز لائیں گے ، آدھے سینیٹر براہ راست منتخب ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاایک ملک میں 2قانون نہیں ہو سکتے، قانون کی حکمرانی میں چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے ، ساری طاقت ایک ادارے کے پاس نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کا168 صفحوں کا منشور سب سے مختلف ہے،منشور میں چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان سلوگن ہوگا ، آبادی کو کنٹرول کرنے پر کام کریں گے،اداروں کو پرائیوٹائز ،بچت کے نظام کی طرف جائیں گے ، ماحولیات کی طرف سلوگن ہرا بھر خوشحال پاکستان ہوگا، غیر ملکی فیول کی بجائے سولر کی طرف توجہ دیں گے،صحت کارڈ کو مزید بہتر کریں گے، ایجوکیشن میں پڑھا لکھا پاکستان بنے گا ، ہنر مند پاکستان سلوگن ہوگا، ایجوکیشن سسٹم میں بہتری لائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہازمینی حقائق آپ سب کے سامنے ہیں ،نشان آزاد ہیں لیکن امیدوار آزاد نہیں، شاندار پاکستان شاندار مستقبل و خراب ماضی سے چھٹکارہ سلوگن ہوگا، ٹرتھ ری کنسیلیئیشن کمیشن قائم،عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر فوجداری قوانین میں تبدیلیاں لیکر آئیں گے، نیا پاکستان ،نیا تفتیش نظام کے تحت آئینی ترامیم لائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا سائفز کیس سزائے موت کی طرف جا رہا ہے لیکن حق دفاع نہیں دیا جا رہا ، کسی ملزم کی مرضی کےخلاف وکیل مقرر کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں، دیکھیں گے چیف جسٹس ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیس پر کیا نوٹس لیتے ہیں،عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، شارٹ نوٹس پر توجہ دلا رہا ہوں، عدلیہ مداخلت کرے، 2اسمبلیاں ختم ہوئیں پھر بھی الیکشن نہیں کرائے گئے، سپریم کورٹ کی وجہ سے الیکشن تاریخ دی گئی،لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی الیکشن کمیشن سے درخواست کرتے ہیں مداخلت کرے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی نے شہر شہر ریلیاں نکالیں،بچوں،خواتین نے بھی شرکت کی ،پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرکے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا،ریلی کے شرکا نے ایک ریاست 2دستور نامنظور کے نعرے لگائے،کارکنوں نے پی ٹی آئی پرچم اور عمران خان کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
پشاور میںپولیس ،پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی،لاہور میں علامہ اقبال روڈ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے نعروں سے گونج اٹھا،گرفتار ہونے والوں میںسابق گورنر پنجاب میاں اظہر بھی شامل ہیں،سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کیا گیا،پولیس نے کہالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔
وزیراعظم براہ راست منتخب،اسمبلی مدت4سال،PTIمنشور،ریلیاں،متعدد گرفتار
















