واشنگٹن:(خواجہ فاروق)بیک ڈور مذاکرات میں پیشرفت،اسرائیل،حماس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں انکشاف کیا امریکہ کی ثالثی میں مسودے پر کام جاری ہے ،تحریری معاہدہ 2ہفتوں میں منظر عام پر آسکتا ہے،ثالثی کا کردار ادا کرنےوالے امریکی مذاکرات کار نے کہا اسرائیل ممکنہ معاہدے کی صورت میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے 2 ماہ کےلئے جنگ بند کر سکتا ہے،معاہدے پر پیشرفت کےلئے کام کر رہے ہیں ،ممکنہ معاہدہ 2حصوں پر مشتمل ہو گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ممکنہ معاہدے کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گا تاہم معاہدہ جنگ کو مکمل طور پر ختم نہیں کرے گا،امریکی عہدیدار نے کہا پہلے مرحلے میں حماس خواتین، بچوں، بزرگوں اور زخمی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گا،اسرائیل ،حماس کے رہنما سیز فائر معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کریں گے ،مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات ہوں گے،معاہدے کےلئے امریکہ کے علاوہ مصر اور قطر نے بھی اہم کردار ادا کیا ،امریکی حکام کو امید ہے متوقع معاہدہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔
اسرائیل،حماس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی معاہدے کے قریب

















