امریکہ کے بعدیورپی ممالک کا بھی اسرائیلی حمایت کااعلان
تل ابیب (مشرق نیوز) امریکہ کے بعد کینیڈا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونراکی فنڈنگ روک دی گئی ،برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی، اور فن لینڈ نے بھی اقوام متحدہ کی اس ریلیف ایجنسی کو اپنی فنڈنگ معطل کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادروکنے کاجواب 7اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کو بنایاگیا ہے ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو ان الزامات پر گہری تشویش ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کی جانب سے کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں اونرا کے 12 ملازمین ملوث ہو سکتے ہیں۔

















