بدقسمتی ہے فلم انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا، بہار بیگم
لاہور: ( این این آئی) فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے بدقسمتی ہے فلم انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا،جب تک سب لوگ ایمانداری سے کام نہیں کریں گے حالات میں بہتری ممکن نہیں ۔
بہار بیگم نے آج کل تونہ فلم کا سکرپٹ ہوتا ہے اور نہ مکمل ڈائیلاگ، پہلے تو کئی کئی دن گانے کی بھی ریہرسل ہوتی تھی اب ریڈی میڈکام ہوتا ہے ،جب لوگ خاموش ہیں تو پھر باقی لوگ کیوں آگے آئیں۔



















