ڈی ایس پی موبائل سکواڈ ان ایکشن،جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ،55گرفتار

لاہور:(حافظ کاشف سندھو سے ) ڈی ایس پی موبائل سکواڈ رانا نعیم یاسین کا ٹیم کیساتھ جرائم پیشہ افراد کےخلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ڈی ایس پی موبائل سکواڈ رانا نعیم یاسین کی تعیناتی سے قبل شیرا کوٹ اور ٹھوکر کے علاقے میں وارداتیں عام تھیں اور جرائم پیشہ افراد ناجائز اسلحہ و منشیات کےساتھ آزادانہ نقل وحمل کرتے تھے، علاقے میں مناسب چیکنگ اور گشت کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے تھے، چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا ہونا معمول تھا اور شرفا کا علاقے میں رہنا محال تھا ،افسران بالا نے عوامی شکایات پر ہی ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین جیسے ہونہار قابل افسر کو علاقے میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی موبائل سکواڈ تعینات کیا ۔

ڈی ایس پی موبائل سکواڈ رانا نعیم یاسین نے چارج سنبھالتے ہی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہترین حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے زیر کمان علاقے شیرا کوٹ اور ٹھوکرتک کے علاقے میں گشت اور ناکہ جات پہ چینگ کے نظام کو بہتر بنایا اور جرائم پیشہ افراد کی نیندیں حرام کرڈالیں جس کے نتیجے میں ان کی زیر قیادت موبائل سکواڈ کی ٹیم نے یکم تا 24 جنوری تک مختلف کارروائیوں میں 37 ریکارڈ یافتہ ، 10اشتہاری، 7 منشیات فروش، ایک عدالتی اشتہاری کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا اور 12ایف آئی آر بھی دیں۔

ڈی ایس پی موبائل سکواڈ رانا نعیم یاسین نے مشرق کے نمائندے سے گفتگو کرتے کہا محکمہ پولیس میں آنے کا مقصد معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جب سے محکمہ پولیس جوائن کیا ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی، اہلکار تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں تو پولیس اور عوام میں دوریاں ختم اور محبت پیدا کی جاسکتی ہے ،پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی امین ہے،معاشرے میں معاشرتی برائیوں کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف پولیس دن رات متحرک ہے،پولیس نے ہمیشہ بلاامتیاز شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں،عوام کو میرٹ پر انصاف دینا ہر پولیس آفیسر کا فرض ہے،سائلین کے جائز مسائل قانون کے مطابق میرٹ پر حل کرکے دل کو سکون ملتا ہے، مظلوم کی داد رسی کےلئے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔