تعلیم کا منشور دینے والو!تمہارے اپنے صوبے کے سکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں،مریم نواز

ایبٹ آباد: (مشرق نیوز)سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے عام انتخابات چند دن کی دوری پر ہیں،ن لیگ کا منشور کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں، نواز شریف ہر وعدہ پورا کرتے ہیں، بجلی 30 فیصد سستی کرنے کا منصوبہ بنا لیا،تعلیم کا منشور دینے والے کے اپنے صوبے کے سکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں،کے پی پر 10سال حکومت کرنےوالے نے منشور نہیں دیا، پوری قوم جانتی ہے اس کا منشور پٹرول بم ہے،،منتخب کیا تو ایک ایک وعدہ پورا ،عوام کی تکالیف دور کریں گے۔

کالج گراو¿نڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا منشور وہ نہیں ہوتا ویب سائٹ پر جاری کر دو اور قوم سے سچے جھوٹے وعدے کرو، کبھی گستاخی نہیں کی نواز شریف تقریر کر رہے ہوں اور وہاں سے اٹھ کر چلی جاو¿ں،نواز شریف نے پرچی پر لکھ کر بھیجا ایبٹ آباد کے عوام آپ کا انتظار کر رہے ہےں، نواز شریف نے قوم کے سامنے اپنا منشور رکھ دیا، منشور کاغذ کا ٹکڑا نہیں ،وعدہ ہوتا ہے۔

مریم نواز نے کہاکیا نواز شریف نے قوم سے ایسا وعدہ کیا جو پورا نہیں کیا؟ ایک جماعت کی 15سال حکومت رہی ہے، جماعت کی جس صوبے میں حکومت رہی ہے وہاں سکولوں میں بچوں کی جگہ مویشی بندھے ہیں،نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی کو ختم کر کے دکھایا، شہدا کی یادگاروں پر حملے کرانے والے کے اپنے بچے بیرون ملک ہیں، بہت محنت سے منشور بنایا، قوم جانتی ہے نواز شریف نے جو بھی قوم سے وعدہ کیا وہ پورا کیا،خیبرپختونخوا نواز شریف کو اتنا ہی پیارا ہے جتنا پنجاب، سندھ اور بلوچستان ہے، ایبٹ آباد والوں سوچ سمجھ کر ووٹ دینا ہے، پورا منصوبہ بنالیا آٹا، چینی، سبزی، دالوں کی قیمتیں کیسے کم کرنی ہیں۔