لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)مہنگائی میں کمی،عدالتی اصلاحات،ایک کروڑ نوکریاں،نیب ختم،پارلیمانی بالادستی ،ن لیگ نے عام انتخابات کیلئے ”پاکستان کو نواز دو “ کے سلوگن سے منشور پیش کردیا،قائد ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ہونےوالی تقریب میںسینیٹر عرفان صدیقی نے 40صفحات پر مشتمل پارٹی منشور پیش کیا،شہباز شریف،مریم نواز،اسحاق ڈار،احسن اقبال، سعد رفیق، پرویز رشید، مریم اورنگزیب و دیگر بھی موجود تھے۔
منشور کی تفصیلات میں تمام سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنائیںگے، پارلیمنٹ کی بالادستی کویقینی بنایا جائے گا،عدالتی اصلاحات کی جائیں گی،آرٹیکل 62، 63کواصل حالت میں بحال کیا جائے گا،عدالتی، قانونی، پنچایت سسٹم ،تنازعات کے تصفیے کا متبادل نظام ہوگا،عدالتی، قانونی ،انصاف کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی،بر وقت و موثر عدالتی نظام کا نفاذ کیا جائے گا، موثر، منصفانہ اور بروقت پراسیکیوشن ہوگی،یقینی بنایا جائے گابڑے و مشکل مقدمات کا فیصلہ ایک سال کے اندر ہوگا۔
چھوٹے مقدمات کا فیصلہ 2ماہ میں سنایا جائے گا،نیب کا خاتمہ کیا جائے گا،انسداد بدعنوانی کے اداروں ،ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائے گا ،ضابطہ فوجداری 1898،1906میں ترامیم کی جائے گی،عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے گی،کمرشل عدالتیں قائم کی جائیں گی،سمندر پار پاکستانیوں کی عدالتیں بہتر و مضبوط بنائی جائیں گی،عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم ،معاشی اصلاحات کی جائیں گی،مالی سال 2025تک مہنگائی میں 10فیصد کمی کی جائے گی،4سال میں مہنگائی 4سے 6فیصد تک لائی جائے گی،5سال میں ایک کروڑ سے زائد نوکریاں دی جائیں گی،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.5فیصد تک کیا جائےگا،3سال میں اقتصادی شرح نمو 6فیصد سے زائد پر لائی جائے گی۔
5سال میں غربت میں 25فیصد کمی ، افرادی قوت کی سالانہ ترسیلات زر کا ہدف 40ارب ڈالر رکھا گیا ،5سال میں بیروزگاری میں 5فیصد کمی کی جائے گی ،4سال میں مالیاتی خسارہ 3.5فیصد یا کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ،5سال میں فی کس آمدنی 2,000ڈالر کرنے کا ہدف ہے،چھوٹے کسانوں کو سود سے پاک قرضوں کی فراہمی،فصل کے نقصان کی کمی پوری کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،زراعت کی جدت، کسان کی خوشحالی،منشور پر موثر عمل یقینی بنانے کےلئے خصوصی کونسل، عملدرآمد کونسل کا قیام،حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ،آئینی، قانونی، عدالتی اور انتظامی اصلاحات کی منصوبہ بندی،گورننس سسٹم میں اصلاحات،تعلیم کےلئے بجٹ میں اضافہ،سستی و زیادہ بجلی کی فراہمی، بلوں میں کمی،ہر صوبے میں کینسر ہسپتال کا قیام،یونیورسل ہیلتھ کوریج و انشورنس،کم آمدن والے افراد کےلئے علاج کی مفت سہولیات،سرحدوں کے پار امن کا پیغام،معاشی ترقی، امن، باہمی احترام کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات استوار،مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے شامل ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا منشور کی تشکیل کےلئے 32کمیٹیوں نے دن رات محنت کی، میرے لیے بہت آسان تھا 8سے 10صفحے کا منشور لکھ کر کسی لیڈر کو دے دیتا اور کہتا پڑھ دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاموقع ملا تو منشور پر عملدرآمد کریں گے اپوزیشن میں آئے تو وہ کام نہیں کریں گے جو ایک جماعت نے کیا ، 90کی دہائی میں جس انداز سے کام شروع کیا اگر بغیر تعطل کرنے دیا جاتا تو ملک کی شکل آج کچھ اور ہوتی، پاکستان بہترین مقام حاصل کر چکا ہوتا، دکھ کی بات ہے دنیا میں بہت پیچھے رہ گئے ۔
نوازشریف نے کہاپی ڈی ایم حکومت ختم کرنےوالے تھے پی ٹی آئی کے الٹی میٹم پر فیصلہ واپس لیا، 16ماہ کی حکومت چھوڑنے کےلئے شہباز شریف کی تقریر تیار تھی پھر فیصلہ کیاالٹی میٹم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے،شہباز شریف کو ہدایت کی اب حکومت نہ چھوڑیں، الٹی میٹم کا مقابلہ کریں تاکہ پی ٹی آئی کو الٹی میٹم کی قیمت پتہ چلے، بہت کچھ ہوا اور سیاسی سرمایہ بھی ختم ہوگیا،شکایت کے موڈ میں نہیں، ماضی کی زیادتیاں فراموش کرکے مستقبل کی بات کرنے آیا ہوں، ملک کےلئے کھڑے رہیں گے۔
قائد ن لیگ نے 2013 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بننے دینے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہافضل الرحمن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کی تجویز پر معذرت نہیں کرنی چاہیے ،صوبے کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں، بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ، 2013 میں حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس نہ بجتی بانسری۔
نوازشریف نے کہا کبھی کبھی سوچتا ہوں غلطی کہاں ہوئی جوآناًفاناً حکومت سے نکال دیا گیا ،کس لئے اور کیوں کیا گیا،کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں کرنا چاہتا ،مستقبل کی بات کرنے آیا ہوں،منشور میں بڑے دعوے ہیںلیکن کہتا ہوں پاکستان کی سمت درست کرنے کےلئے پوری کوشش کریں گے ۔
اس موقع پرشہباز شریف نے کہا منشور کا اہم ترین حصہ قوم کو جوڑنا ، زخموںپر مرہم رکھنا ،اپنی ذات اور انا سے بالا تر ہو کر پاکستان کے وسیع تر مفاد میںسوچنا ہے ، معاشرے میںگھولا گیازہر آرام سے ختم نہیں ہوگا ،بہت زیادہ کوشش کرنا پڑے گی،سابق وزیراعظم نے کہا خود نمائی میںجائے بغیر کہنا چاہتا ہوںنواز شریف نے کبھی دعویٰ نہیں کیا تھا 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دوں گا بلکہ انہوں نے کہاتھا میں ختم کرنے کی پوری کوشش کروںگا،نوازحکومت میں ترقی و خوشحالی کےخلاف لانگ مارچ ہوئے ، کئی ماہ پر محیط دھرنے ہوئے ،اے پی سی کا سانحہ ہوا تو مخالفین کومجبوراً دھرنا ختم کرناپڑا ،لانگ مارچ ،دھرنوں سے قوم کا جو وقت ضائع ہوا کس کے ذمے ہے۔
شہبازشریف نے کہانوجوان نسل کو ماضی کی طرح سہانے خواب نہیں دکھانے ، ماضی میں کر کے دکھایا اب پہلے سے بہت بڑھ کر کام کریں گے،آئی ٹی ،سکلڈ ڈویلپمنٹ اورووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کا سامان کریںگے ،ذاتی اختلافات کو بلا کر قوم کو اکٹھا کیاجائےگا، منشور بڑی عرق ریزی سے ترتیب دیا گیا ،تیاری میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مہنگائی کم،کروڑ نوکریاں،نیب ختم،پارلیمانی بالادستی،ن لیگ کامنشور


















