امریکہ اور برطانیہ نے حوثی رہنماوں پر پابندی لگادی

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے 4 حوثی رہنماوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پابندی کا شکار ہونے والے حوثی رہنماﺅں کے امریکہ میں اثاثے منجمد کردیے گئے۔ برطانیہ نے بھی 4 حوثی ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔ برطانوی حکومت نے جن حوثی رہنماوں پر پابندی لگائی ہے ان میں حوثی وزیر دفاع محمد ناصر، نیول فورس کمانڈر محمد فادل اور حوثی کوسٹل ڈیفنس چیف محمد علی القادری شامل ہیں۔