لاہور:( اپنے رپورٹر سے)ن لیگ آئندہ عام انتخابات کےلئے ہفتے کوانتخابی منشور کا اعلان کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منشور کا اعلان کرے گی ،منشورسینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی نے تیار کیا ہے جبکہ منشور کی تیاری میں مختلف شعبوں کے ماہرین اور عوام کی تجاویز سے آگاہی کےلئے پورٹل کا اجراءبھی کیا گیا تھا۔
عام انتخابات،ن لیگ ہفتے کو انتخابی منشور کا اعلان کرے گی
















