PTIنے اپنے ہی ممبران کو لاعلم رکھا، انتخابی نشان نہیں دیا جاسکتا، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے اپنے ہی ممبران کو انٹرا پارٹی الیکشن سے لاعلم رکھا، انتخابی نشان نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 38 صفحات پر مشتمل تحریر ی تفصیلی فیصلے کا آغاز سیاسی جماعت کے بانیوں میں سے ایک کا حوالہ دے کر شروع کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیاالیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو متعدد شوکاز نوٹس جاری کئے، تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات میں اپنے ہی ممبران کو لاعلم رکھا، قانون کے مطابق پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہیں دیا جاسکتا،الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لے سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انتخابات کا ایک اور موقع دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہاپی ٹی آئی کے 14 ممبران نے شکایت کی الیکشن کا موقع نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی کو بلے سے محروم کرنے کی ساری ذمہ داری پارٹی معاملات چلانے والوں پر ہے، ذمہ داری ان پر ہے جو پارٹی میں جمہوریت نہیں چاہتے، کسی جماعت کو معمولی بے ضابطگی پر انتخابی نشان سے محروم نہیں کرنا چاہئے،فیصلے میں کہا گیا انٹراپارٹی انتخابات کا نہ ہونا آئین و قانون کی بڑی خلاف ورزی ہے،پشاور ہائیکورٹ کی الیکشن کمیشن کے اختیارات میں دخل اندازی اختیارات سے تجاوز ہے۔