لاہور:(ایم این پی)شاہ خاور کو پی سی بی کاقائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین شاہ خاور بدھ کو قذافی سٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے اوربورڈ انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔
نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کریں گے،قائم مقام چیئرمین شاہ خاور اب متوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کریں گے،ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے، محسن نقوی 3 سال کی مدت کیلئے چیئرمین رہنے کے اہل ہوں گے۔
شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی چیئرمین مقرر

















