ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا فائنل جمعرات کو ہوگا

اسلام آباد (مشرق نیوز) ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کا فائنل 25 جنوری بروز جمعرات کو ہوگا۔پاکستانی باکسر شہیر آفریدی ٹائٹل کے حصول کیلئے بھارتی باکسر کھلبیردھاکا سے مقابلہ کریں گے،ڈبلیو بی اے کے ٹائٹل کیلئے 10 راونڈ پر مشتمل فائٹ بنکاک میں ہوگی۔مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شہیر آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کیلئے بھارتی باکسر کو چیلنج کیا ہے۔واضح رہے کہ شہیرآفریدی ڈبلیوبی سی اور ایشین باکسنگ ایسوسی ایشین کا ٹائٹل جیت چکے ہیں ۔ باکسر شہیر آفریدی ان دنوں بنکاک میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔