لاہور (مقصود خالد)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ایمرجنسی سمیت ان ڈورز میں زیر علاج مریضوں کیلئے مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم کردی گئی جس کے باعث مریض اور انکے لواحقین خوار ہوگئے۔ پی آئی سی میں جن اہم ٹیسٹوں کی مفت سہولت ختم کی گئی ہے ان میں HvNc,T3TSH,vitamin D3,blood completeشامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی سی کے ایم ایس ڈاکٹر محسن نے ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ کو ہسپتال پر مالی بوجھ قرار دیتے ہوئے اہم تشخیصی ٹیسٹوں کی مفت سہولت ختم کردی ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال ری ویمپنگ کے باعث مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث مذکورہ مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت بند کردی گئی ہے۔یاد رہے نگران پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر تشخیصی ٹیسٹ مفت کرانے کی سہولت ہر صورت میں فراہم کرنے کی غرض سے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پابند بنا رکھا ہے۔
پی آئی سی، مریضوں کیلئے مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم



















