ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گروں کا خاتمہ کیاجائے ،مفتی اعظم پاکستان سیمینار

لاہور (اپنے نمائندے سے) بانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی اورڈاکٹرمحمدسرفراز نعیمی شہیدکی دینی وملی اورسماجی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے26واں سالانہ ”مفتی اعظم پاکستان سیمینار“نے مشترکہ اعلامیہ کہاگیا کہ ملک وقوم کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گروں کا مکمل خاتمہ کیاجائے۔امن وامان کی بحالی اوردہشت گردی کیخلاف سنجید ہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے، اسلامی ملکوں کو ڈر، ناامیدی اور تشدد کے خلاف جنگ جیتنی ہوگی۔ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور ایک بہترین لائحہ عمل اور بیانہ تشکیل دینا ہوگا۔ایران کی پاکستان کیخلاف جارحیت انتہائی تشویشناک ہے۔ ہماری مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا۔علمائ اہل سنت ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان فوج کیساتھ قوم کھڑی ہے۔پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سا لمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔پاک ایران کشیدگی باعث مظلوم فلسطینیوں کے آواز دب گئی۔ غزہ پٹی پر صیہونی بربریت سے شہدا کی تعداد 24 ہزار 762سے متجاوز کرگئی ہے۔اسرائیل نے غزہ میں انسانی تباہی کے ساتھ ہیلتھ سسٹم بھی ناکام کردیا،سرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینی مسلسل دم توڑ رہے ہیں،مستقل جنگ بندی اور غزہ کے سیاسی حل کی جانب از سر نو کوشش شروع کی جائے۔اسلامی ممالک کو دنیا کامقابلہ کرنے کیلئے علم،دولت اورطاقت حاصل کرناہوگا۔سیمینار سے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی،ڈاکٹرحسین احمد پراچہ، ڈاکٹراشتیاق احمدگوندل،سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہررضابخاری،معروف دانشورنجم ولی خان، رضوان رضی،ڈاکٹرحسیب قادری،ڈاکٹرپروفیسرارشداقبال نعیمی،علامہ صدیق ہزاوی،علامہ بدرالزمان قادری ودیگر رہنماو¿ں نے بھی خطاب کی جبکہ سیمینار میں ڈاکٹرسعید الٰہی، ڈاکٹرانتخاب احمدنوری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ، نامو رجیدمفتیان عظام،علمائکرام،مدرسین اورہزاروں دینی طلبہ سمیت عامة الناس کی کثیر تعداد شرکت کی۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نعیمیہ گزشتہ 70سالوں سے تعلیم فروغ اوردین اسلام کی ترویج اشاعت میں مصروف عمل ہے۔دورجدید کے تقاضے کو مدنظررکھتے ہوئے ہم اپنے طلبہ وطالبات کو جدید عصری تعلیم سے بھی آراستہ کررہاہے۔انتخابات کی آمدآمدہے لہذا تمام پاکستانی شہری اپنے پسندیدہ امیدوار کوضرور ووٹ دیں اورجمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے اپناکردار اداکریں۔نئے تعلیمی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ طالبات کیلئے آئندہ نعیمیہ پوسٹ گرایجویٹ کالج کاباضابطہ آغاز کیا جائیگا۔تعلیم کے فروغ اوردین اسلام ترویج کیلئے اپنا کردار اداکرتے ہیں گے۔سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹرطاہررضابخاری نے ا پنے خطاب کہاکہ علما کرام عصری علوم کیساتھ وابستگی ازحدضروری ہے۔آج کے دورمیں دین کو مختلف چیلنجزکاسامنا ہے۔علمائ عزم واستقال کیساتھ آگے بڑھیں اورلوگوں کے گمراہی سے بچانے کیلئے اپنافریضہ سرانجام دیں۔ڈاکٹرحسین احمدپراچہ نے شرکا سیمینار سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ فلسطین کے وجہ سے امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں۔مسلم دنیا مظلوم ہے ظالم کوظالم اورمظلوم کومظلوم نہیں کہی سکتی۔سی پیک کو روکنے کیلئے ا نڈیا سمیت ملک دشمن عناصرسازشیں کررہے ہیں لہٰذا ہمیں ان سازشوں کوناکام بنانے کیلئے یکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا۔لاکھوں مسلمانوں کے دل فلسطینیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکتے۔ڈاکٹراشتیاق احمدگوندل نے اپنے خطاب میں کہاکہ مفتی محمدحسین نعیمی کی دینی وملی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں۔ہمیں حضرت مفتی صاحب کی افکار ونظریات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔نجم ولی خان نے کہاکہ کفار کامقابلہ کرنے کیلئے امت مسلمہ خود کوعلمی،معاشی اوردفاعی لحافظ سے مضبوط بنائے۔مدارس میں زیرتعلیم طلیہ اپنے صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہے۔علامہ صدیقی ہزاروی نے اپنے خطاب کہاکہ سیاسی امور،تدریسی خدمات اورفلاحی سرگرمیوں کے حوالے مفتی محمدحسین نعیمی،ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کاکردار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔قبل ازیں بانیان جامعہ نعیمیہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی اورمفتی محمدحسین نعیمی،ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کے مزارات پر چادری پوشی کی گئی اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔