مراد سعید بھی الیکشن سے دستبردار، ٹکٹ واپس کردیا

پشاور:(بیورورپورٹ)سابق وزیر مملکت و پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے ،پارٹی ٹکٹ واپس کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے بتایا مراد سعید نے پارٹی کو ٹکٹ واپس کردیا ،ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ایپلٹ ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل کو تکنیکی گراﺅنڈ پر خارج کیا تھا، ٹربیونل غیر فعال ہے،کیس کو واپس بھیج بھی دیں تو کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

ہائی کورٹ نے مزید سماعت کئے بغیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔