حافظ آباد:(بیورورپورٹ)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا،9مئی نہیں،28مئی والے ہیں،دونوں معمولی واقعات نہیں،پیچھے پوری داستان ،ایک تاریخ سنوارنے دوسری اجاڑنے کی ہے، 28 مئی والوں نے ملک سنوارا اور 9 مئی والوں نے ملک کو بگاڑا۔
حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا9 مئی والے 4 سال رہنے کے باوجود ملک میں مہنگائی لانے کے ذمہ دار ہیں جبکہ 28 مئی والوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں روزگار اور لیپ ٹاپ دئیے، روٹی سستی کی اور سڑکوں کا جال بچھایا، حافظ آباد والے بتائیں 8 فروری کو 28 مئی والوں کا ساتھ دیں گے یا 9مئی والوں کا ؟،8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا، امید ہے حافظ آباد کا ہر شخص نواز شریف کی باتوں پر سوچے گا۔
9مئی نہیں،28مئی والے ہیں،8 فروری کو شیر دھاڑے گا،مریم نواز
















