عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کےلئے کمیٹی قائم کردی گئی،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میںسیکرٹری داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے ،وزیر مواصلات کنونیئرہوں گے،کمیٹی انتخابات کے بہتر انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرے گی اور اضافی سکیورٹی کی ہنگامی ضرورت پر ہدایات بھی جاری کرے گی۔