اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کاایران کو کرارا جواب،ایران میںآپریشن ”مرگ بر ، سرمچار“متعد د دہشتگرد جہنم واصل کردئیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے، جوابی کارروائی میں کسی سویلین یا فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنایا ،متعدد دہشتگرد مارے گئے،دہشتگرد ایران کے حکومتی عملداری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے، انٹیلی جنس معلومات پر کیے جانے والے آپریشن کا نام مرگ بر،سرمچار رکھا گیا،سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بےگناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے، مصدقہ انٹیلی جنس کی روشنی میں کی گئی کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کےخلاف قومی سلامتی کے تحفظ و دفاع کاغیر متزلزل عزم ہے۔
ممتاز زہر ہ بلوچ نے کہادہشتگردوں کی موجودگی ،سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد والے ڈوزیئرز بھی ایران کےساتھ شیئر کیے گئے، انتہائی پیچیدہ کامیاب آپریشن پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کامنہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ و سلامتی کےلئے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔
ترجمان نے کہاپاکستان ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، کارروائی کا واحد مقصد ملکی سلامتی و قومی مفاد کا حصول تھا، پاکستان کی سلامتی و قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں و مقاصد کو برقرار رکھتا ہے، یو این چارٹر اصولوں میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری شامل ہے، پاکستان کبھی اپنی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کوچیلنج کرنے کی اجازت نہیں دےگا،دفتر خارجہ نے کہاایران برادر ملک اورپاکستانی عوام ایرانی عوام کےلئے عزت و محبت رکھتے ہیں، ہمیشہ دہشتگردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بات چیت ،تعاون پر زور دیا، آئندہ بھی مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔
بعدازاں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ایرانی حملوں کی پیشگی اطلاع پر جواب ابسلیوٹلی ناٹ ہے، حملے ریاست ایران یا ایرانی فوج نہیں ،دہشتگردوں کےخلاف تھے،ایران کی جانب سے فوری اقدام نہ کرنے پر جوابی کارروائی کی گئی، دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر مبنی آپریشن کا نام ”مرگ بر سرمچار“ تھا، پاکستان نے انتہائی منظم و مہارت سے دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا،کئی سال سے ایران کو دہشتگرد گروہوں کی پناہ گاہوں سے آگاہ کر رہے ہیں، ایکشن مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں کیا گیا، ”سرمچار“ پاکستان میں کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا2 سے 3 گھنٹے کے دوران کوئی سفارتی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی حملے کی معلومات جلد شیئرکی جائیں گی،پاکستان ذمہ دار ملک اور کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، کسی تیسرے فریق کی جانب سے مصالحت کی کوششوں کا علم نہیں، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا،دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ایران سے رابطہ جاری رکھیں گے، کسی سے مخاصمت بڑھانے کے خواہش مند نہیں،ملکی سلامتی و قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
پاکستان کاکرارا جواب،ایران میںآپریشن ”مرگ بر،سرمچار“متعد د دہشتگرد ہلاک
















