ہری پور میں نامعلوم افراد نے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کیا: عمر ایوب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے الزام عائد کیاہے ہری پور میں نامعلوم افراد نے بیٹے و بھتیجے کا تعاقب کیا، خاندان کے افراد اور بچوں کو انتخابی مہم کےلئے ووٹرز کے پاس جانے کی اجازت نہیں ، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟۔

عمر ایوب نے کہاہری پور میں ویگو ڈالے نے میرے 16 سالہ بیٹے کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، بیٹا میری انتخابی مہم کےلئے جا رہا تھا، 18 سالہ بھتیجے کا بھی نامعلوم افراد کی جانب سے پیچھا کیا گیا ،اپنے ووٹرز تک نہیں پہنچ سکتے، گھروں پر چھاپے مارے جاتے اورتوڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔