لاہور: ( کورٹ رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
انسدار دہشتگردی عدالت نے ملزم کو 14روزہ شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا، پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کو 9مئی کے گلبرگ تھانے کے مقدمے 1271/23میں گرفتار کیا گیا، خالد گجر کی کچھ عرصہ قبل زمان پارک کے باہر جلاﺅ گھیراﺅکے مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی بعد ازاں خالد گجر کو انسداددہشتگردی عدالت پیش کیاگیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا خالد گجر کو سانحہ 9مئی مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا،خالد گجر کی شناخت پریڈ درکار ہے، استدعا ہے شناخت پریڈ کےلئے 14 یوم کی استدعا منظور کی جائے ، انسداددہشت گردی عدالت کے جج نے خالد گجر کو 14 روزہ شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔
پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر لاہور سے گرفتار
















