بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع،انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بیلٹ پیپر کی چھپائی شروع،الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی،ای سی پی نے صوبائی الیکشن کمشنر، ریٹرننگ افسروںکو ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہو چکی ، ہو سکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہو سکے،انتخابی نشان کی تبدیلی سے اجتناب کیا جائے اگر کوئی تبدیلی لازم درکار ہو تو کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے۔