سمیرا ملک ن لیگ پنجاب کی نائب صدارت سے مستعفی

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے ن لیگ پنجاب کی نائب صدارت سے استعفیٰ دےدیا۔

سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناءکو بھجوا دیا، ایک لائن کے استعفیٰ میں عہدہ چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا،سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے پارٹی ممبر شپ بھی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ادھر ترجمان سمیع الحق اعوان نے کہا پارٹی نے نظر انداز کیا، اب سمیرا ملک الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔