پولیس نے بغیر وارنٹ میرے گھر پرچھاپہ مارا، عمر ایوب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب نے دعویٰ کیاہے اسلام آباد پولیس نے میرے گھر پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عمر ایوب نے کہا عمل کی جتنی ہو سکے سخت مذمت کی جائے،پی ٹی آئی کےساتھ ڈٹ کر کھڑا ہونے پر سب کچھ فاشسٹ حکومت کررہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاعمر ایوب کے گھرکوئی پولیس نہیں گئی، خبر بے بنیاد ہے۔