فیصل آباد:(بیورورپورٹ)سابق اپوزیشن لیڈر ورہنما ن لیگ راجہ ریاض این اے 104 سے دستبردار، بیٹے کو میدان میں اتار دیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا این اے 104 سے طبیعت کی خرابی کے باعث دستبردار ہورہا ہوں،شیر کے نشان پر میرا بیٹا راجہ دانیال الیکشن لڑےگا، اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ۔
اس موقع پر راجہ دانیال نے کہا مجھے موقع دینے پر پارٹی لیڈرشپ کا مشکور ہوں ، عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، بیٹے کو میدان میں اتار دیا
















