پنجاب، سرکاری و پرائیویٹ سکولز اساتذہ کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا،فروری میں پنجاب بھر کے منتخب سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں 4مضامین کا لارج سکیل امتحان لیا جائیگا، خراب نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کا فیصلہ،فروری میں پنجاب بھر کے منتخب سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں لارج سکیل امتحان لیا جائیگا۔امتحان دوسری، تیسری، پانچویں،چھٹی اور ساتویں جماعت کا لیا جائیگا۔پیک کے تحت بچوں کی 4مضامین کی اسیسمنٹ کی جائیگی ۔مذکورہ مضامین میں اردو، انگریزی، حساب اور سائنس شامل ہونگے۔ ناقص نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔لارج سکیل اسیسمنٹ کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔فیصلے کے تحت صرف منتخب سکولوں سے ہی لاکھوں بچوں کی اسیسمنٹ کی جائیگی۔ٹیسٹ ایڈمنسٹر اپنی مرضی سے منتخب سکولوں میں جاکر بچوں کی اسیسمنٹ کریں گے۔گرلز سکولوں میں خواتین اساتذہ اور بوائز سکولوں میں صرف مرد اساتذہ بچوں کی اسیسمنٹ کریں گے۔ٹیسٹ ایڈمنسٹر کو 16 کلومیٹر کے حدود میں واقع سکولوں میں بھیجا جائیگا۔ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹر لگنے کیلئے اساتذہ 18 جنوری تک اپلائی کرسکیں۔ٹیسٹ ایڈمنسٹرز کو اپنے خود کے سکول میں اسیسمنٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔