لاہور،فیصل آباد،سرگودھا :(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی چھوڑنے والے11رہنماﺅں کو ن لیگ کے ٹکٹ مل گئے
فیصل آباد سے راجہ ریاض، جہلم سے فرخ الطاف کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ مل گیا، ریاض مزاری راجن پور، سید مبین رحیم یار خان سے ٹکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، باسط بخاری مظفر گڑھ، سمیع گیلانی بہاولپور سے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
عبدالغفار وٹو بہاولنگر، عامر گوپانگ مظفر گڑھ ،احمد حسن دیہڑ اور قاسم نون ،وجیہہ قمر کومخصوص نشستوں پر ٹکٹ مل گیا،ن لیگ نے این اے 96سے طلال چودھری کو آﺅٹ کرکے نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کردیا ۔
ادھر ن لیگ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کی منظوری دیتے ہوئے آئی پی پی اور ق لیگ کےلئے کئی حلقے خالی چھوڑ دئیے گئے۔
دوسری جانب ن لیگ کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
دریں اثنا سرگودھا سے سابق رکن قومی اسمبلی حامد حمید نے بھی پارٹی فیصلے کےخلاف علم بغاوت بلند کر تے ہوئے این اے 84سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،حامد حمید کے حمایتی ٹکٹ نہ ملنے پر ن لیگی سیکرٹریٹ پر جمع ہوئے اور حامد حمید کے حق ،پارٹی فیصلے کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
پی ٹی آئی کے باغی11رہنمان لیگی امیدوار،طلال بھی آﺅٹ
















