حالات ماضی سے زیادہ خراب نہیں،انتخابات 8 فروری کو ہوں گے:مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے انتخابات 8 فروری 2024کو ہوں گے،سکیورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے،الیکشن کی کوریج کےلئے فارن میڈیا کی پاکستان آنے کے حوالے سے معلومات وزارت خارجہ اور الیکشن کمیشن فراہم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہانگران کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد سے مسلسل الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن سے روزانہ رابطہ ہوتا ہے، الیکشن کمیشن آمد معمول کے رابطے کا حصہ ہے، میری چیف الیکشن کمشنر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاہم نے خراب ترین حالات میں بھی الیکشن کرائےں، موجودہ صورتحال 2008ءاور 2013ءسے بہت بہتر ہیں،سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، تمام جماعتیں اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہیں۔
















