اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن حکام کوکوئی دھمکی نہیں دی۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے اہلیہ حبا کی الیکشن لڑنے کےلئے نااہلی پر کہا میرے اور حبا دونوں کے تمام بینک اکاو¿نٹس ڈکلیئرڈ ہیں،عمران خان نے الیکشن کمیشن حکام کو کبھی کوئی دھمکی نہیں دی،کہا متعصب وبے ایمان الیکشن کمیشن پہلے کبھی نہیں دیکھا،عمران خان نے ممبرالیکشن کمیشن سندھ سے کہا آپ کےخلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس پینڈنگ پڑا ہے، 90 دن میں انتخابات نہ کرانے پرسپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے نوٹ لکھا تھا ، سابق وزیراعظم نے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وقت پرانتخابات نہ کرانے پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا تعمیراتی منصوبوں میں مبینہ خرد برد کیس میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
عمران خان نے الیکشن کمیشن حکام کو کوئی دھمکی نہیں دی، فواد چودھری
















