کراچی:(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما رانا مشہود نے کہا ہے شہباز شریف کےخلاف پٹیشن پیپلز پارٹی کی جانب سے فائل ہوئی تھی،ہم عوام کی طاقت اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، لاہور مسلم لیگ کا تھا اور رہے گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہودنے کہا شہباز شریف کو این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف عزم کےساتھ آئے ہیں، ملک میں خوشحالی کےلئے کام کرنا ہے، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پریقین رکھتی ہے اس لیے ہم نے بلاول بھٹو یا کسی اور کےخلاف اعتراضات داخل نہیں کیے، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 2018 میں ملک کےساتھ زیادتی ہوئی جو اب نہیں ہونی چاہیے،ن لیگی رہنما نے کہا 8فروری کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا،بلاول نے کہا ہے سندھ کا ماڈل پنجاب میں لے آئیں گے، بلاول کے اس موقف پر سب کو ہنسی آئی تھی، تمام صوبوں میں پنجاب کا ماڈل چلے گا،انہوں نے مزید کہا سندھ کو ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے ملے لیکن لیکن سندھ میں پیسے لگے نظرنہیں آتے۔
عوامی طاقت پر یقین،لاہور ن لیگ کاتھا اور رہے گا:رانا مشہود
















