نواز شریف متحرک،22جنوری کو مانسہرہ میں پہلا جلسہ کرینگے

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف عام انتخابات کیلئے متحرک ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف 22 جنوری سے پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے، نواز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ سوموار 22 جنوری کو مانسہرہ میں ہوگا،ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی مانسہرہ میں جلسے کےلئے قائد نوازشریف کے ہمراہ ہوں گی۔

پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی ،کیپٹن (ر) صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دےدیا گیا ،پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے، چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لاہور اور بھیرہ میں انتخابی جلسوں میں پارٹی ووٹروں کا لہو گرمائیں گی۔