پی ٹی آئی ٹکٹوں پر تقسیم،قاضی انور کی ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی ٹکٹوں پر تقسیم،انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔

قاضی انور نے کہا بانی پی ٹی آئی نے میری فہرست پر من وعن عمل کا کہا تھا، بیرسٹر گوہر3دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے، سنا ہے وکلاءکو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں، ہمارے ساتھ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل آج طے کریں گے۔

انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور نے کہا بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود کہا تھا کہ ٹکٹ وکلاءکو دئیے جائیں گے، پارٹی ٹکٹ سابق اراکین اسمبلی کو دینا چاہ رہی ہے۔

قاضی انور نے کہا 9 مئی واقعات کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں آئی ایل ایف کی ہیں، ٹکٹ آئی ایل ایف ممبرز کو ہی ملنے چاہئیں، ان کے حق کے لیے آواز اٹھاوں گا۔