اعجا ز الحق کاپولرائزیشن کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی الائنس بنانے کااعلان

لاہور:(اپنے نمائندے سے)سربراہ مسلم لیگ ضیااعجا ز الحق نے پولرائزیشن کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی الائنس بنانے کااعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہاقومی یکجہتی کے نام سے الائنس بنا رہے ہیں تاکہ پولرائزیشن ختم کرسکیں جب چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا تو اسی دن جمہوریت ختم ہوگئی، تمام جماعتیں مفادات کی سیاست کررہی ہیں۔

اعجاز الحق نے کہا مزید جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جلد قومی یکجہتی الائنس میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔