راولپنڈی،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کادی اکانومسٹ میں چھپاآرٹیکل جیل سے نہ نکلا۔
ذرائع کے مطابق معاملے کی مکمل چھان بین کی گئی،تحقیقات کے بعد پتہ چلا عمران خان کا آرٹیکل جیل سے نہیں نکلا،ذرائع جیل حکام نے کہاعمران خان سے ملنے والوں کا مکمل سکین و ریکارڈنگ ہوتی ہے۔
ادھر آئی جی جیل خانہ جات نے میاں فاروق نذیر نے جیل کے اندر سے آرٹیکل لکھنے کی تردید کر تے ہوئے کہاسابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس لکھنے کےلئے کوئی کاغذ ، قلم موجود نہیں ، جیل میںآنے والوں کو مکمل تلاشی کے بعد ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، جیل کے اندر ، باہر کیمرے لگے ہیں۔۔
میاں فاروق نذیر نے کہاکیمروں سے بھی چیک کر لیا کوئی تحریری مواد جیل سے باہر نہیں گیا، کسی شخص نے خود ہی بانی پی ٹی آئی کی طرف سے تحریر لکھ کر شائع کرائی۔
”عمران خان کادی اکانومسٹ میں چھپاآرٹیکل جیل سے نہ نکلا“
















