لوگ کہتے ہیں وزیر اعظم کی بجائے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ بن جائیں:اسحاق ڈار
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا صوبے مل کر وفاق کے ساتھ طے کریں اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں،اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں، صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں، صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی،اسحاق ڈار نے کہا ہمارا فرض ہے فلسطینی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں، جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہم اپنی بین الاقوامی ذمہ داری پوری نہیں کرسکیں گے، فلسطینیوں کی سفارتی اور مالی امداد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے،سب جماعتوں کو فلسطین کے مسئلے پر یکجا ہونا چاہیے۔


















