اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی قلت دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
عام انتخابات 2024 کی سکیورٹی کے معاملے پر وزارت دفاع میں الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات ہوئی،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت دفاع نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کی قلت دور کرنے کی یقین دہانی کرا ئی۔
ملاقات میں الیکشن کمیشن حکام نے درکارسکیورٹی سے آگاہ کیا،وزارت دفاع جلد سکیورٹی پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی۔
انتخابات کیلئے سکیورٹی کی قلت دور کریں گے،وزارت دفاع
















